اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ موصل سے موصولہ رپورٹ کے مطابق تکفیری گروہ داعش نے اس شہر کے لوگوں کو اسلامی خلافت کی بیعت کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز داعش کے عناصر نے موصل میں لوگوں کو نماز جمعہ میں شرکت کرنے پر مجبور کیا جبکہ بعد از آں، خلیفہ ابوابکر البغدادی کے لیے بیعت لینا شروع کر دی۔
اطلاعات کے مطابق اس تکفیری گروہ نے جمعہ کو پورے شہر میں مائک کے ذریعے الاونس منٹ کیا کہ جو شخص نماز جمعہ میں شرکت نہیں کرے گا اسے ۵۰ کوڑے کھانا پڑیں گے۔
مسجد میں جمع کرنے کے بعد لوگوں کو بیعت کرنے پر مجبور کر دیا گیا۔





.....
/169+242